- فتوی نمبر: 3-299
- تاریخ: 19 اکتوبر 2010
- عنوانات: حظر و اباحت > کفار اور گمراہ لوگوں سے معاملات
استفتاء
ہماری مسجد کے بیت الخلاء کا جمعدار عیسائی غیر مسلم مشرک ہے، جو حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا کا بیٹا اور بہت کچھ کہتے ہیں۔ مسجد کے خطیب صاحب جمعتہ المبارک یا عیدین کے موقعہ پر نمازیوں کے لیے صفیں بچھواتے ہیں اور جمعدار نے بیان کیا کہ وہ مسجد کے اندرونی حصہ کی نماز والی جگہ خطیب کے حکم سے صفائی کرتے ہیں، حالانکہ قرآن پاک میں سورہ توبہ میں حکم ہے کہ مشرک پلید، نجس مسجد کے قریب تک نہیں جاسکتا۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جائز ہے لیکن بہتر ہے کہ مسلمان نمازی خود مل کر صفائی کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved