• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عیسائیوں کے گناہ معاف کرنے کا طریقہ اختیار کرنا اور باپ بیٹے اور مقدس روح پر ایمان لانا

  • فتوی نمبر: 10-129
  • تاریخ: 16 اگست 2017
  • عنوانات:

استفتاء

محترم جناب مفتی صاحب!

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

گذارش ہے کہ میں گذشتہ پانچ سال سے اپنے خاوند اور چار سالہ بچی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہوں، تقریباً چھ سے آٹھ ماہ پہلے میرا خاوند اپنی کسی دوست کو چرچ چھوڑنے گیا، اس لڑکی نے اسے اندر آنے کی دعوت دی اور پھر اسے کہا کہ تم بیپٹمزم باتھ (Beptism Bath) لے لو ، عیسائی مذہب میں یہ گناہ معاف کروانے کا طریقہ ہے اس کے لیے اس نے ان کا مخصوص لباس پہنا، حوض میں ڈبکیاں لگائیں، پادری کے پیچھے پیچھے ان کے کلمے پڑھتا رہا، جن میں یہ الفاط بھی شامل تھے ’’میں باپ بیٹے اور مقدس روح پر ایمان لایا‘‘ (نعوذ باللہ) پھر پادری نے اسے عیسائی ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیا۔ا ب یہ گھر واپس آیا تو میں نے یہ سب سن کر اس سے توبہ کروائی اور دوبارہ کلمہ پڑھوایا، یہ سب اس نے دل سے نہیں پڑھا مگر بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے پڑھا۔

رہنمائی فرمائیے کہ

1۔ یہ سب کرنے سے میرا خاوند دائرہ اسلام سے خارج ہوا یا نہیں؟

2۔ اگر یہ مرتد ہو گیا تو پھر ہمارے نکاح کی کیا شرعی حیثیت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔2۔ مذکورہ صورت میں آپ کا خاوند دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا اور آپ کا نکاح اس سے ختم ہو گیا۔ لیکن چونکہ اس نے دوبارہ کلمہ پڑھ کر تجدید ایمان کر لی ہے اس لیے دوبارہ نکاح کر کے آپ اس کے ساتھ رہنا چاہیں تو رہ سکتی ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved