• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اتصال کی ایک صورت

استفتاء

ہماری مسجد کا صحن جیسا لف نقشہ میں ہے اس بارے بعض نمازیوں کا خیال ہے کہ صحن والے نمازیوں کی نماز نہیں ہوتی حالانکہ مسجد کے ہال اور صحن کا فاصلہ بمشکل ایک فٹ ہوگا ۔اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

وضاحت مطلوب ہے: جو نمازی یہ کہتے ہیں کہ صحن والے نمازیوں کی نماز نہیں ہوتی وہ کس وجہ سے کہتے ہیں؟۔

جواب وضاحت :وہ کہتے ہیں کہ اس طرح امام اور مقتدیوں کا اتصال نہیں رہتا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اول تو مسجد اور اس کے صحن میں اقتداء کے درست ہونے کے لیے اتصال ضروری نہیں اور دوسرے اتصال نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ درمیان میں دو صفوں کے بقدر فاصلہ ہو جبکہ مذکورہ صورت میں  مسجد کے ہال اورصحن کا فاصلہ بمشکل ایک فٹ کا ہے ۔ لہذا مذکورہ نمازیوں کا خیال درست نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved