• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایکسپورٹر کے ساتھ کیے جانے والے معاہدات کی شرائط

استفتاء

STC (سائنٹیفک ٹیکنیکل کارپوریشن) مزنگ چوک لاہور میں واقع ہے، بنیادی طور پر STC کی طرف سے لیبارٹری کے آلات امپورٹ کئے جاتے ہیں۔

باہر ممالک میں کسی کمپنی سے مستقل بنیادوں پر خریداری کے لیے معاہدات کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اس لیے  STCکی طرف سے بھی اپنے متعلقہ پرنسپل ایکسپورٹر کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جاتا ہے جس کے تحت ان کمپنیز کی طرف سے کچھ شرائط اور پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ وہ پابندیاں اور شرائط مندرجہ ذیل ہیں:

-i ادائیگی نقد ہو گی، تاہم L.C کی صورت میں بھی ادائیگی ہو سکتی ہے۔

-ii            ادھار ادائیگی کی صورت میں مقررہ مدت کی پابندی لازمی ہو گی۔

-iv           90% پرنسپل کمپنیاں ایسی ہیں کہ ان کے معاہدوں میں لکھا ہوا ہوتا ہے کہ اپنے ملک (پاکستان) میں لیبارٹری کے آلات کی خریداری میں کسی اور کمپنی سے کام نہیں کریں گے،کمپنی کے رازداری کے معاملات کو کمپنی کے بازاری حریفوں تک نہیں پہنچائیں گے۔ جب تک ان کمپنیوں کی ڈیلر شپ برقرار رہتی ہے تب تک یہ شرط برقرار رہتی ہے۔ جب ڈیلر شپ ختم ہوتی ہے یعنی اگر STC کی طرف سے اس کمپنی کے ساتھ کام چھوڑ دیا جائے تو پھر عام مارکیٹ کی طرح معاملات عام ہو جاتے ہیں۔

معاہدہ کی شرائط پر عملدرآمد کی زبانی یقین دہانی کے ساتھ معاہدہ کی نقل بھی ارسال کی جاتی ہے۔ معاہدہ وصولی کے بعد STC کی طرف سے متعلقہ پرنسپل ایکسپورٹر کمپنی کے ساتھ تجارتی تعلقات شروع ہو جاتے ہیں۔

مندرجہ بالا شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے معاہدہ کرنا کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مندرجہ بالاشرائط کے ساتھ متعلقہ پرنسپل کمپنیوں کے ساتھ معاملات اورمعاہدہ کرنادرست ہے ،اوراس کی پابندی  STC پرلازم ہوگی ۔

سنن الترمذی (حدیث :۱۳۵۲) میں ہے:

المسلمون علی شروطهم الاشرطاحرم حلالا اواحل حراما۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved