- فتوی نمبر: 12-263
- تاریخ: 26 جولائی 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > روزمرہ استعمال کی اشیاء
استفتاء
کیا فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرنا جائز ہے جبکہ غیر محرم عورتوں کی تصاویر بھی سامنے آجاتی ہیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جائز کاموں کے لیے فس بک، واٹس ایپ وغیرہ کا استعمال جائز ہے۔ دورانِ استعمال اگر غیر محرم عورتوں کی تصاویر سامنے آجائیں تو ان تصاویر پر اپنی نظر کو نہ جمائے اور جو اچٹتی سی نظر پڑجائے تو وہ معاف ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved