• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فیکٹری کی مسجد میں جماعت ثانیہ کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں سعودیہ عرب میں ایک فیکٹری میں کام کرتاہوں فیکٹری کی طرف سے ایک کمرہ  نماز کے لیے متعین ہے جس میں صرف فیکٹری کے لوگ ہی نماز پڑھتے ہیں اس میں ظہر کی جماعت ہو جانے کے بعد دوسرے لوگ(بعد میں آنے والے) اس سے جگہ پر دوسری جماعت کرواتے ہیں جس میں پہلی جماعت  اذان اور اقامت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے جبکہ دوسری جماعت فقط اقامت کے ساتھ ادا کیا جاتی ہے کیا اس کمرے میں دوسری جماعت کروانا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جو جگہ نماز پڑھنے کے لئے مقرر ہے وہ شرعی مسجد نہیں۔ لہذا اس (کمرہ) میں دوسری جماعت کرانا درست ہے۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved