• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فیکٹری میں چار جگہ جمعہ

استفتاء

*** میں بسکٹ بنانے کی ایک فیکٹری ہے جس میں تین ہال ہیں اور ہر ہال میں نماز پڑھنے کی جگہ ہے اور ایک نماز پڑھنے کی جگہ باہر صحن میں ہے گویا پوری فیکٹری میں نماز پڑھنے کی چار جگہیں ہیں اور چار جگہوں میں جمعہ بھی ہوتا ہے تو آیا کہ ایک فیکٹری کے اندر چار جگہ  جمعہ ہوسکتا ہے( نماز پڑھنے کی جگہ اس لیے کہا ہے کہ مسجد نہیں ہے) اور وہ فیکٹری چوبیس گھنٹے چلتی ہے۔

وضاحت مطلوب ہے: (1) فیکٹری آبادی کے اندر ہے یا باہر؟ اگر آبادی کے اندر ہے تو وہ آبادی گاؤں ہے یا شہر؟(2)ایک جگہ نہ پڑھنے کی کیا وجہ ہے؟ (3) کیا قریب  میں کوئی شرعی مسجد ہے؟(4) فیکٹری ملازمین  کی تعداد تقریباً کتنی ہے؟

جواب وضاحت: (1)فیکٹری آبادی کے اندر ہے اور وہاں اور بھی  بہت سی دوسری فیکٹریاں بھی ہیں اور اس فیکٹری میں باہر سے جمعہ پڑھنے کے لیے کوئی نہیں آتا صرف وہی لوگ جمعہ پڑھتے ہیں جو فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور فیکٹری شہر کے اندر ہے نہ کہ گاؤں میں۔(2) ایک جگہ نہ پڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ مشین ہر وقت چلتی رہتی ہے اور کچھ لوگوں کی ایک گھنٹہ کام کرنے کے بعد ریسٹ ہوتی ہے اور کچھ کی آدھا گھنٹہ کام کرنے کے بعد آدھا گھنٹہ ریسٹ ہوتی ہے اور جن لوگوں کی جس وقت ریسٹ ہوتی ہے وہ اس وقت جمعہ پڑھتے ہیں اور باقی کام کرتے ہیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جمعہ کے لیے جو جگہ مخصوص ہے وہ جمعہ کے دن ساری پُر ہوتی ہے سارے فیکٹری والے ایک جگہ نہیں سما سکتے یعنی گنجائش نہیں ہوتی۔(3) شرعی مسجد قریب نہیں ہے۔(4) تقریباً تین ہزار۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چاروں جگہ جمعہ جائز ہے ۔

فتاوی عالمگیری(1/309) میں ہے:

وتؤدى الجمعة في ‌مصر ‌واحد في مواضع كثيرة وهو قول أبي حنيفة ومحمد – رحمهما الله تعالى – وهو الأصح وذكر الإمام السرخسي أنه الصحيح من مذهب أبي حنيفة – رحمه الله تعالى – وبه نأخذ، هكذا في البحر الرائق

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved