• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

استفتاء

میں ملت ٹریکٹر۔۔۔۔میں ملازم ہوں۔ اس فیکٹری میں تقریباً ایک ہزار ملازم کام کرتےہیں، فیکٹری کےاندر مسجد موجود ہے لیکن اس مسجد میں پانچ وقت کی نماز کبھی ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی۔ ( یعنی چھٹی والے دن پانچ  وقت کی نماز نہیں ہوتی )۔ جمعہ کی نماز دفتری وقت میں ہوتی ہے۔ مسجد چھوٹی ہے۔ جمعہ کی نماز میں نمازی زیادہ ہوتےہیں۔ اس لیے  جمعہ کی نماز ایک اور جگہ کھلا سٹور یعنی ہال سا ہے وہاں ہوتی ہے۔  سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے فیکٹری سے باہر کے نمازی جمعہ کے لیے نہیں آتے۔ یعنی ان کو آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ویسے بھی فیکٹری کے آس پاس اور مساجد بھی ہیں، اس لیے باہر کے نمازیوں کو  جمعہ کی نماز کے لیے فیکٹری کے اندر آنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جمعہ کی نماز کے وقت ڈیلرز، سپلائرز اور گاہک (جو فیکٹری کے ملاز م نہیں  ہیں) جو فیکٹری کے اندر ہیں ان کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے ان پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

آپ سے درخواست ہے کہ اس بارے میں فتویٰ ارسال فرمائیں کہ اس طرح فیکٹری میں جمعہ کی نماز کروانا ٹھیک ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سوال میں ذکر کی گئی جگہ پر جمعہ کی نماز درست ہے کیونکہ:

1۔ جمعہ کی صحت کے لیے مسجد کا ہونا شرط نہیں۔ ضرورت کے موقع پر مسجد کے علاوہ دوسری جگہ  جمعہ میں پڑھنا درست ہے۔

2۔ فیکٹری میں داخلے کے لیے اگرچہ باہر کے لوگوں کو اجازت نہیں۔ لیکن یہ اذن عام کے منافی نہیں۔  و في الشامية:

فلا يضر غلق باب القلعة لعدو أو لعادة قديمة لأن الإذن العام مقرر لأهله. و غلقه لمنع العدو لا المصلي. نعم لو لم يغلق لكان أحسن. (2/ 152 )۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved