• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

فقیر کو پیسے دینا

استفتاء

یہ مسئلہ پوچھنا تھا کہ فقیروں کو پیسے دینا جائز ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس شخص کے بارے میں یہ معلوم ہو کہ وہ کما سکتا ہے اور کسی وقتی ضرورت کیلئے نہیں مانگ رہا بلکہ مانگنے کو اس نے محض ایک پیشہ بنایا ہوا ہے ایسے فقیر کو پیسے دینا جائز نہیں ۔اور جو شخص اپنی ظاہری حالت کے اعتبار سے ایسا ہو کہ وہ کمانے کے قابل نہ ہو تو اس کو دینا جائز ہے خواہ وہ پیشہ ور ہی ہو۔ اور جس کی ظاہری حالت ایسی ہو کہ وہ کما تو سکتا ہے لیکن کسی وقتی ضرورت کیلئے سوال کررہا ہے تو ایسے شخص کے بارے میں اگر آپ کو غالب گمان ہو کہ یہ سچا ہے یا تردد ہو تو اس کو بھی دے سکتے ہیں اور اگر غالب گمان یہ ہو کہ یہ شخص جھوٹا ہے تو اس کو دینا جائز نہیں۔

شامی 3/47 میں ہے:

لایحل ان یسأل شیأ من له قوت یومه بالفعل او بالقوة کالصحیح المکتسب ویأثم معطيه ان علم بحاله لاعانته علی المحرم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved