• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فاقم وجهک للدین حنیفا آیت کے دم سے تندرستی

استفتاء

تندرستی کا راز

جو شخص چاہتا ہے مرتے دم تک اس کے تمام اعضاء سلامت رہیں اوروہ تندرست رہے وہ روزانہ سورہ روم کیآیت نمبر30

فاقم وجھک للدین حنیفا فطرت اللہ التی فطر الناس علیھا لاتبدیل لخلق اللہ ذلک الدین القیم ولکن اکثر الناس لا یعلمون

صرف تین بار پڑھ کر اپنےآپ پر دم کرے ،بہت جلد اثرات مرتب ہو ں گے ۔

برائے مہر بانی یہ بتائیں کہ یہ صحیح ہے ؟اس کو پڑھنا چاہیے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہآیت کی جو خاصیت بتائی گئی ہے وہ قر آن وحدیث میں نہیں ہے بلکہ یہ کسی کے اپنے خیال اور تجربے پر مبنی بات ہوگی ۔ اس لیے اس بات کی تصدیق یا تردید کرنا ممکن نہیں تاہم اس عمل میں کوئی ناجائز بات نہیں ہے اس لیے اگر یہ عمل کسی متبع سنت بزرکا تجربہ ہے اور انہوں نے پڑھنے کو بتایا ہے تو مجرب عمل سمجھ کر پڑھنا چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں لیکن یہ بات پیش نظر رہنی ضروری ہے کہ ان مجرب عملیات اور وظائف کی حیثیت مسنون اعمال اور قر آن وحدیث میں منقول دعائوں سے کم تر ہے ۔اس لیے ترجیح انہی مسنون اعمال اور دعائوں کو دینی چاہیے ۔دعا سب سے بڑا وظیفہ ہے جس سے مطلوبہ عافیت بھی ملتی ہے اور عبادت کا مغز ہو نے کی وجہ سے اللہ کا قرب بھی ملتا ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved