- فتوی نمبر: 16-90
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم اپنے ادارے سے فارغ التحصیل حفظ ،تخصص،اور عالم بننے والے احباب سے سند دینے کے روپے وصول کرتے ہیں ۔کیا ہمارے لیے یہ پیسے وصول کرنا جائز ہے؟
وضاحت مطلوبہ ہے:یہ پیسے کس مد میں لیئے جاتے ہیں ؟سند کی قیمت یا کچھ اور؟
جواب وضاحت:دوسرے اداروں والے بھی لیتے ہیں اور مشورے میں بھی طے پایا ہے،اس لیے لیتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
فارغ التحصیل طالب علم کو سند دینا عرفًا ادارے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے،لہذا سند دینے پر روپے لینا جائز نہیں۔البتہ سند بنوانے پر جو حقیقی خرچہ ہوا ہو وہ لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved