- فتوی نمبر: 5-294
- تاریخ: 25 جنوری 2013
- عنوانات: عبادات > طہارت > معذور کا بیان
استفتاء
عورت حمل ٹھہرنے کے لیے علاج کرواتی ہے اور جو دوائی وہ فرج میں رکھتی ہے اس کی وجہ سے بہت ساگندا پانی فرج سے نکلتا ہے اور بہت کثرت سے تو اس کا حکم معذور جیسا ہوگا پھر ان دنوں کی نمازیں چھوڑ دیں اور بعد میں قضا کرلے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نمازیں نہ چھوڑیں۔ البتہ اگر یہ عذر نماز کا وقت داخل ہونے سے لے کر نماز کا وقت نکلنے تک کل وقت میں رہے تو آپ اسی حالت میں وضو کر کے نماز پڑھ سکتی ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved