• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فارمی مکھیوں میں عشر ہے یا زکوٰة

استفتاء

آجکل فارمی مکھیوں سے پیٹیوں کے ذریعے شہد نکالا جاتاہے۔ ان پالتو مکھیوں کو موسم کے لحاظ سے خوراک ، دوائیاں بھی  دی جاتی ہے۔ اور مختلف جگہوں کو منتقل بھی کیا جاتاہے ۔ جس پر خرچہ بھی کافی کرنا  پڑتا  ہے۔ لہذا اس شہد میں عشر ہے یا نصف عشر؟

استفسار کرنے پر بعض مفتی حضرات نے عشر کا فتویٰ دیا اور دلیل میں جامع ترمذی کی حدیث( ص:137ج1) اور اعلاء السنن (ص:79ج9) میں  ابو یسار رضی اللہ عنہ کی حدیث کا حوالہ دیا۔

جبکہ دوسرے مفتی صاحبان نے مال تجارت کے حساب سے  سال گذرنے پر چالیسواں حصہ نکالنےکا فتویٰ دیا ہے ۔ قول فیصل سے ہماری راہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فارمی مکھیوں کے شہد میں عشر ہے یا نصف عشر،عشریا چالیسواں حصہ؟ اس بارے میں ہماری فی الحال کوئی تحقیق نہیں ہے۔ مسئلہ پر غور کررہے ہیں اگر کوئی بات سمجھ میں آئی  تو  بتادیں گے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved