- فتوی نمبر: 1-130
- تاریخ: 31 اگست 2006
- عنوانات: حظر و اباحت > کھانے پینے کی اشیاء
استفتاء
آجکل جو فارمی مرغیاں تیار کی جا رہی ہیں ان کی خوراک میں سور کا خون اور چربی استعمال کی جاتی ہے ان کو فربہ کرنے کیلئے۔ گورنمنٹ نے مغلپورہ ڈرائی پورٹ سے پچاس کینٹینر پکڑے ہیں اور پی،سی،ایس،آئی،آر لیبارٹریز نے تصدیق کی ہے کہ اسمیں سور کا خون اور چربی شامل ہے جسکی تصدیق کیلئے اخبارات کے تراشے منسلک ہیں اوربرڈ فلو کی بیماری جو ملک میں عام ہے اسی وجہ سے ہے۔ معلوم نہیں کب سے یہ کام جاری ہے اور کب تک رہیگا۔
نیز اپنے ملک میں پولٹری کیلئے جو خوراک تیا ر کی جاتی ہے ۔اس کے بارے میں سننے میں آیا ہے کہ خون ،مردار کا گوشت اور ہڈیاں فیڈ میں استعمال کی جاتی ہیں اس لئے آپ ازروئے شرع واضح فرمائیں کہ ان حالات میں فارمی مرغی کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ان حرام چیزوں کے فیڈ میں شامل ہونے سے مرغی کا گوشت حرام نہیں ہوتا ۔استعمال کی گنجائش ہے۔ اگر طبی طور پر نقصان دیتا ہو تو ماہرین کی تحقیقاتی اصل رپورٹیں سامنے لائیں ۔اخباری تراشے اس سلسلے میں کچھ مفید نہیں ہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved