• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فرض حج کے لیے شوہر سے اجازت لینا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1۔کیا عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر حج کے لیے جا سکتی ہے؟ اگر عورت صاحب استطاعت ہو ان کا شوہر اجازت نہ دے ،دراصل وہ عورت ملازمت کرتی تھی، اب ان کو ریٹائرمنٹ ملی ہے، ان کے شوہر پیسے ان سے مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حج بعد میں کرلینا اورعورت کا بیٹا ہے جو ان کا محرم بن سکتا  ہے ۔

2۔یہ بھی بتا دیں کہ اگر عورت وہ پیسے نہ دے تو وہ گنہگار ہوگی ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔اگر عورت پر حج فرض ہو تو وہ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر بھی حج پر جاسکتی ہے بشرطیکہ کوئی محرم ساتھ ہو جیسا کہ مذکورہ صورت میں بیٹا موجود ہے جو بطور محرم عورت کے ساتھ جاسکتا ہے ۔

2۔نیز یہ عورت اپنے شوہر کو پیسے نہ دینے کی صورت میں گنہگار نہ ہو گی۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved