• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فرض نماز کے بعد اذکار کب کیے جائیں؟

استفتاء

حضرت ہماری مسجد میں چند دنوں سے ایک نئی بحث چل رہی ہے کہ فرض نماز کے بعد جو اذکار ہیں وہ فرض نماز کے بعد والی سنتیں ادا کرنے کے بعد کرنے چاہئیں۔ یہ بحث علماء دیوبند کے ایک مفتی صاحب کے اس بیان کے بعد کہ فرض کے بعد سنتیں ادا کرنے کے بعد اذکار کریں تاکہ سنتوں میں تاخیر نہ ہو۔سوال یہ ہے کہ ان اذکار کا اصل وقت حدیث کی روشنی میں کون سا ہے؟ اور کون کون سے اذکار فرض کے بعد اور کون سے بقایا سنت کے بعد کرنے چاہئیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فرض نمازوں کے بعد جن اذکار کا آپﷺ سے پڑھنا ثابت ہے انہیں سنتوں سے پہلے پڑھیں یا بعد میں پڑھیں دونوں صورتیں بغیر کسی کراہت کے درست ہیں، البتہ جن اذکار کا فرض نمازوں کے بعد پڑھنا آپﷺ سے ثابت نہیں اور وہ مسنون دعاؤں سے مقدار میں طویل ہیں  ان کو سنتوں کے بعد پڑھنا چاہیئے، ان کو سنتوں سے پہلے پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے،البتہ مسنون اذکار کی مقدار کے اندر اندر دیگر اذکار کی کراہت نہیں ہے۔   مزید تفصیل کے لیے کفایت المفتی جلد نمبر(3)صفحہ نمبر(340)تا(354)آپ کو ارسال کیے جا رہے ہیں اسے دیکھ لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved