• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فاصلہ رکھ کرنماز پڑھنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسجد میں بحث ہو رہی تھی کہ مسجد سے باہر صفوں میں اتصال ہونا چاہیے اور کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ مسجد بھی اتصال ہونا چاہیے۔ اگر پہلی اور دوسری صف کے درمیان آٹھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے تو دونوں کے درمیان اتصال ضروری ہے۔ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائی جائے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسجد اور فنائے مسجد میں نماز درست ہونے کے لیے صفوں کا اتصال شرط نہیں البتہ عام حالات میں دو صفوں کے درمیان ایک صف کا فاصلہ چھوڑنا مکروہ ہے۔ لیکن اگر  ایک صف کا فاصلہ چھوڑنے کی قانونی یا طبی مجبوری ہو جیسا کہ آج کل کرونا وائرس کی وجہ سے ہے تو پھر مکروہ بھی نہیں۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved