• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فتوی نمبر تبدیل کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ جماعت کے اجتماعی برتن اور دیگر سامان سنبھالنے کے لیے مسجد کے سٹور میں ایک المار ی تالالگا کر مخصوص کی جاسکتی ہے یا لاکر رکھی جاسکتی ہے؟

۲۔ اور اجتماعی چندہ سے چولھااور برتن دھونے کے سنک وغیرہ کا انتظام کیا جاسکتا ہے؟

۳۔            مسجد کے اندر کونے میں ایک الماری تالے والی جس میں فضائل اعمال ،مشورہ کی کاپیاں رجسٹر ،اکرام کا سامان ، مستورات کا سپیکر وغیرہ سامان رکھا جائے ،بنائی جاسکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ جماعت کا کام بھی مسجد کے کاموں میں سے ایک کام ہے اس لیے جماعت کی ضروریات مثلا اجتماعی برتن اور دیگر سامان سنبھالنے کے لیے مسجد کے اسٹور میں کوئی الماری ضروریات کے لیے مختص کی جاسکتی ہے اور خرید کر بھی لائی جاسکتی ہے۔

۲۔ جس چیز کا استعمال صرف مسجد میں ہو گا جیسے سنک ،ایسی چیز کا انتظام مسجد کے اجتماعی چندے سے کیا جاسکتا ہے ۔ اور جس چیز کا استعمال مسجد سے باہر بھی ہو گا جیسے برتن ،چولہا وغیرہ ایسی چیزوں کا انتظام مسجد کے اجتماعی چندے سے کرنا درست نہیں اس کے لیے علیحدہ چندہ کریں ۔

۳۔            مذکورہ اشیاء کے لیے مسجد میں الماری بناسکتے ہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved