• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فائل سسٹم کے ذریعہ زمین کی خرید وفروخت

استفتاء

کاروبار کی غرض سے ہاؤسنگ سوسائٹی میں investment  کی  ہے  زمین کی الاٹمنٹ  فائل سسٹم کے ذریعہ   ہوتی ہے زمین کی پوزیشن واضح نہیں ہوتی۔زمین کا کاروبار فائل کے ذریعہ (لین دین )ہوتا رہتا ہے۔کیا شرعا   زمین کی اس طرح خرید و فروخت کرنا صحیح ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

واقعتا اگر جگہ سوسائٹی کی ملکیت میں آچکی ہو تو  اس کو خریدنا جائز ہے چاہے تعین نہ ہو۔اور آگے فروخت کرنا بھی جائز ہے۔اور اگر خود سوسائٹی کی ملکیت میں نہ ہو چاہے نقشہ میں ہو تو اسکی نہ خرید جائز ہے نہ فروخت جائز ہے۔

ھدایہ (3/38)میں ہے:

ومن اشترى عشرة أذرع من مائة ذراع ‌من ‌دار ‌أو ‌حمام فالبيع فاسد عند أبي حنيفة، وقالا: هو جائز

ہدایہ (3/38)حاشیہ میں ہے:

دار أو حمام:أعني أن يكون المبيع مما ينقسم أو ممالاينقسم(العناية)

شرح مجلہ(1/107)میں ہے:

يصح بيع الحصة المعلومة الشائعة بدون اذن الشريك.

بدائع الصنائع(4/339)ہے:

(ومنها) أن يكون مملوكا لأن البيع تمليك ‌فلا ‌ينعقد ‌فيما ‌ليس ‌بمملوك …..

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved