• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فکس نفع دینا

استفتاء

مسئلہ یہ ہے کہ میں منڈی سے سیب خریدتا ہوں، *** صاحب کے نام سے ۔ یعنی میں خرید لیتا ہوں اور *** صاحب پیسے ادا کرتے ہیں، خرید نے کے بعد میں وہ سیب بیچتا ہوں، پر پیٹی *** صاحب کو 30 روپے منافع دیتا ہوں۔ کیا یہ طریقہ کار درست ہے؟

عرصہ چار سال سے اس سے کاروبار کر رہا ہوں۔ تین لاکھ سے چار لاکھ تک سیب اس کے نام سے لے کر سٹور میں رکھتا ہوں، پیسے تمام *** صاحب کے ہوتے ہیں۔ کاروبار میں نہ میرے نہ ہی اس کے برکت ہو رہی ہے۔ دو لاکھ روپے میں اس کا کھا چکا ہوں۔ میں گھریلو استعمال میں خرچ کر دیے ہیں۔ کاروبار میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اس طرح سے منافع لینا دینا درست ہے یا نہیں؟

نوٹ: 2 لاکھ کے بارے میں طریقہ کار بنایا جائے کہ اس کو کس طریقہ سے دیا جائے گا، آگے کاروبار کرنے کا طریقہ بھی بتا دیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کاروبار مذکورہ طریقہ درست نہیں، کیونکہ اس طریقے کو اجارہ قرار دیں تو اجیر کی اجرت مجہول ہے اور اگر اس کی مضاربت قرار دیں تو نفع کی تقسیم فیصد کے لحاظ سے نہیں ہے۔ درست طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ جب *** کے نام سے سیب خرید لیں، تو پھر خود عبداللہ یا اس کا کوئی مقرر کردہ نمائندہ آ کر سیب کی پیٹیوں پر قبضہ کرنے اور قبضہ کرنے کے بعد *** وہ تمام پیٹیاں اپنا نفع رکھ کر (مثلاً 30 روپے فی پیٹی یا کم و بیش) آپ کے ہاتھ نقد فروخت کر دیا کریں اور یا ادھار فروخت کر دیا کریں اور رقم کی ادائیگی کے لیے ایک مدت مقرر کر لیں۔ اسی طرح ہر دفعہ کیا کریں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved