- فتوی نمبر: 21-100
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: اہم سوالات > مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فوڈ پانڈا کی مندرجہ ذیل دو صورتیں جائز ہیں؟
- آپکے ریفرنس سے کوئی آرڈر کرے تو آپ کو 300 کی رعایت ملتی ہے۔
- انکی کوتاہی پر آپ آرڈر کینسل کریں تو آپ کو 100 روپے کی رعایت ملتی ہے۔
کیا یہ رعایت استعمال کر سکتے ہیں؟
وضاحت مطلوب ہے :
رعایت ملنے کی مکمل تفصیلات لکھیں؟اور کیا رعایت ہر کسی کو ملتی ہے یا مخصوص افراد کو؟ اور مخصوص افراد کو رعایت ملنے کی کیا شرائط ہیں؟ کام کی نوعیت بھی لکھیں کہ کیا کام ہے اور رعایت کا طریقہ کیا ہے تفصیل سے لکھیں فوڈ پانڈا والوں کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہ آدمی فلاں کے ریفرنس سے آیا ہے؟
جواب وضاحت:
فوڈ پانڈا ایک فوڈ ڈیلیوری سروس ہے۔انکے پاس بہت سی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں مثلا المائدہ، کے ایف سی جیسی مشہور اور لوکل گلی، محلے کے تندور وغیرہ بھی۔ آرڈر کے مطابق فوڈ پانڈا کے ملازمین ان دکانوں سے سامان اٹھا کر گاہکوں تک پہنچاتے ہیں. اینڈرائڈ موبائل میں فوڈپانڈا ایک ایپلیکیشن ہے۔ وہ انسٹال کر کے گاہک حسبِ ضرورت دکان سے مطلوبہ کھانے کی اشیاء آن لائن آرڈر کرتے ہیں رعایت آپکے ریفرنس سے آرڈرکرنے والے پر ملتی ہے ،ہر فرد کو رعایت ملتی ہے کمپنی کی کوتاہی پر کینسل آرڈر پر 100 روپے ملتے ہیں ،کوئی شرط نہیں، کوئی فرد مخصوص نہیں، بہت سی کمپنیاں موجود ہیں فوڈپانڈا پرہر کمپنی ہمیشہ یہ رعایت نہیں دیتی کبھی کوئی کمپنی یہ رعایت دیتی ہے۔
رعایت کی تفصیل:
آپ اپنے موبائل سے احباب کو فوڈ پانڈا شیئر کریں. احباب آپکے اس شیئرکردہ ریفرنس سے ہی ایپلیکیشن کو جوائن
کریں تو انکے پہلے آرڈر پر آپ کی ایپلیکیشن میں 300 روپے کا واؤچر آتا ہے. اس واؤچر سے آپ اپنے اگلے آرڈرز کے بل میں 300 روپے کی رعایت کروا سکتے ہیں یعنی ٹوٹل بل سے 300 روپے منہا کر دیے جائیں گے. جس شخص نے آپکے ریفرنس سے جوائن کیا اس کو بھی پہلے آرڈر پر 300 روپے کا واؤچر (رعایت کا )ملتا ہے.فوڈ پانڈا کی اصطلاح میں شیئر کرنے والے کو تشہیر کرنے کے بدلے میں یہ 300 کا واؤچر ملتا ہے اور جس سے شیئر کیا اسکو welcome کے لفظ سے یہ واؤچر ملتا ہے.البتہ اگر از خود ایپ انسٹال کریں تو پہلے آرڈر پر کسی کو یہ واؤچر نہیں ملتا.نہ تو آرڈر دینے والے کو یہ welcome ملتا ہے اور نہ ہی کسی ریفر کرنے والے کو اس کے پہلے آرڈر پر ،اینڈرائڈ ایپلیکیشن میں یہ صورت موجود ہوتی ہے۔میسج میں نشاندہی نام کے ساتھ ہوتی ہے کہ اس آدمی کا ریفرنس موجود ہے۔ آپ یہ ریفرنس قبول کریں گے؟ اگر آپ کریں تو 300 کی رعایت لے سکتے ہیں ایسے ہی پرانے افراد کو یہ میسج آتا ہے کہ آپ احباب کو اپنا ریفرنس دیں گے؟اگر دیں تو ہر ریفرنس کے قبول ہونے پر آپ 300 کی رعایت لے سکتے ہیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں فوڈ پانڈا پر کسی کے ریفرنس پر آرڈر دینے پر ریفرنس دینے والے کو اگلے آرڈر پر ملنے والی رعایت جائز ہے۔
توجیہ: مذکورہ صورت میں فوڈ پانڈا کی طرف سے صرف اگلے آرڈر پر رعایت دی جاتی ہے ایسے نہیں کہ ریفرنس دینے والے کو تین سو روپے دے دیے جائیں جنہیں وہ استعمال بھی کرسکتا ہو اس لیے یہ صرف فوڈ پانڈا کی طرف سے رعایت کا ایک وعدہ ہو گااور اس رعایت کی حیثیت حط ثمن (قیمت میں کمی) کی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved