- فتوی نمبر: 15-265
- تاریخ: 15 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا مرحوم لوگوں کی تصویر دیکھنے سے انہیں تکلیف (تعذیب )ہوتی ہے؟
وضاحت :کیا انہوں نے تصویر بنانے کا کہا تھا؟
جواب وضاحت:ہم نے ان کی اجازت سے کھینچی تھی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کسی مجبوری کے بغیر جاندار کی تصویر بنانا اور اسے بلاضرورت باقی رکھنا گناہ کاکام ہے ،فوت شدہ لوگوں نےاگر اپنی مرضی سے تصاویر بنوائیں تو بنوانے کا گناہ ہوا۔ان کے فوت ہونے کے بعد تصویر کو باقی رکھنے کی ذمہ دار ان کے بعد کے لوگوں پرہے ۔انہیں چاہیےکہ ان تصاویر کو ختم کردیں ۔باقی رہا یہ سوال کہ ان تصاویر کے باقی رکھنے سے فوت شدگان کو فی الحال گناہ ہو رہا ہے یا نہیں ؟یہ طے کرنا ممکن ہے، انہوں نے توبہ کرلی ہو یا اللہ نے معاف فرمادیا ہو۔مسلمان کے بارے میں جہاں تک ممکن ہو حسن ظن سے کام لینا چاہیے
© Copyright 2024, All Rights Reserved