• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فرنیچر پر جاندار کی تصویر بنانا اور اس کی خرید و فروخت

استفتاء

ہمارے ایک عزیز ہیں جن کا فرنیچر کا کام ہے۔ آج کل فرنیچر میں بعض ایسے ڈیزائن ہیں جن میں بعض پرندوں مثلاً مور، تیتر وغیرہ کی تصویر اور نقوش بنے ہوتے ہیں۔ ایسے فرنیچر کو تیار کرنے اور اسے فروخت کرنے اور استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسا فرنیچر جس میں جاندار کی تصویر ہو اس کا تیار کرنا ناجائز ہے۔ لیکن فرنیچر میں تصاویر مقصود نہیں ہوتیں۔ اس لیے خرید و فروخت جائز ہے۔ البتہ تصویروں پر کوئی کپڑا ڈال دیا جائے۔

قال في البحر و في الخلاصة و تكره التصاوير على الثوب صلى فيه أو لا انتهى و هذه الكراهة تحريمية و ظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان و قال و سواء صنعه لما يمتهن أو لغيره و صنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى و سواء كان في ثوب أو بساط و إناء و حائط وغيرها. (شامی: 2/ 502)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved