• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

گاڑی میں انویسٹر ڈالنا

استفتاء

ایک آدمی گاڑی خریدنا چاہتا ہے اس کے پاس 1800000روپے ہیں اور گاڑی کی قیمت ہے اکیس لاکھ ہے وہ اپنے دوست سے کہتا ہے کہ آپ تین لاکھ دے دو اور جب میں یہ گاڑیاں فروخت کروں گا تو آپ کو کچھ منافع دوں گا تو کیا اب اس کو منافع دینا جائز ہوگا یا اس کا لینا جائز ہوگا یا نہیں؟اگر اس کو شرکت سمجھ لیا جائے تو کیا صورت اختیار کرنی ہوگی ؟اس کی رہنمائی فرما دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ صورت جائز نہیں ،کیونکہ دوست سے لی جانے والی رقم قرض ہے اور قرض پر نفع لینا دینا سود ہے اور اگر اس صورت کو شرکت پر محمول کریں تو جتنے میں گاڑی فروخت ہوگئی اس کے 21 حصے کیے جائیں جن میں سے 18  حصے 18 لاکھ والے کے اور تین حصے تین لاکھ والے کے ہوں گےجو کہ گاڑی کے کم و بیش میں فروخت ہونے کی وجہ سے اصل راس  یعنی 13 لاکھ سے کم و بیش ہو سکتے ہیں یعنی شرکت کی صورت میں اصل راس کی بھی ذمہ داری نہیں تو منافع کی ذمہ داری کیسے دے سکتے ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved