• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

گاہک کو پہلے ہی بتانا کہ کسی اورسے بھی کام کروائیں گے اس لیے ہم اجرت زیادہ لیں گے

استفتاء

شفیق  آٹوز پر موٹر سائیکل مرمت کا کام بھی ہوتا ہے اور ایک صورت یہ بھی ہوتی ہے کہ بعض دفعہ ایک شخص کی موٹر سائیکل کا انجن خراب ہوتا ہے اور مکمل کا کام کرنا ہوتا ہے۔ تو اس کو بتا دیتے ہیں کہ پرزے تقریباً اتنے کے ہوں گے، اور مزدوری ( اجرت ) پورے انجن کی تقریباً اتنی ہوگی۔ لیکن کئی دفعہ اندازہ ہوا ہے کہ مطلوبہ پرزے بھی بازار سے شفیق  آٹوز والوں کو خود جا کر خریدنے پڑیں گے۔ نیز خرادیے کا کام بھی خود جا کر کروانا پڑے گا۔ اس کے لیے مستقل جانے سے شفیق  آٹوز کا دیگر کام بھی متاثر ہوتا ہے اس صورت میں اس کو مزدوری پہلے ہی زیادہ بتاتے  ہیں، اور کبھی بتا بھی دیتے ہیں کہ چونکہ ہمیں پرزوں کی خریداری اور خرادیے کا کام بھی خود کرنا ہے۔ تو مزدوری ( اجرت ) زیادہ لیں گے۔ تو کیا مزدوری اس وجہ سے زیادہ بتانا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر پہلے یقین  ہے کہ پرزے خریدنے کے لیے مارکیٹ میں جانا  ہوگا یا خرادیے سے کام کے لیے بھی جانا ہوگا یا دونوں ہی کے لیے جانا ہوگا تو دو صورتوں میں سے ایک کو اختیار کر سکتے ہیں۔

1۔ کل مزدوری طے کر لیں تفصیل کے بغیر۔ 2۔ مزدوری اور ان کاموں کی الگ الگ اجرت طے کریں۔

اگر پہلے سے معلوم نہ ہو تو گاہک کو بتا دیں کہ ہوسکتا ہے کہ ان کاموں کے لیے جانا پڑے۔ اگر ایسا پیش آیا تواتنی اجرت اور دینی ہوگی۔

1.( المجلة، المادة: 450 )  يشترط أن تكون الأجرة معلومة.

2.( المادة: 451، المجلة، الفصل الثالث في شروط الإجارة ) يشترط في الإجارة أن تكون المنفعة معلومة بوجه يكون مانعاً للمنازعة.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved