- فتوی نمبر: 28-161
- تاریخ: 07 جون 2023
- عنوانات: عبادات > نماز > نماز کی شرطوں کا بیان
استفتاء
کیا گاڑی میں بیٹھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہےجبکہ قبلہ رخ بھی نہ ہو؟
وضاحت مطلوب ہے کہ:1۔گاڑی سے کونسی گاڑی مراد ہے ذاتی گاڑی ،یا عام سواری والی گاڑی ،یا ریل گاڑی ،2۔اور نماز سے کونسی نماز مراد ہے فرض یا نفل؟
جواب وضاحت:1۔سواری والی گاڑی،2۔فرض نماز
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
فرض نماز میں قیام اور قبلہ کی طرف رخ کرنا ضروری ہے ،اس کے بغیر نماز ادا نہیں ہوتی، لہذاگاڑی میں قیام اور قبلہ رخ کے بغیرنماز پڑھنے سے نماز توادا نہیں ہوگی،البتہ اگرگاڑی میں قیام یا قبلہ کا فرض کسی طرح بھی ادا نہ ہو سکے تو اس وقت جیسے بھی ممکن ہو نماز پڑھ لے، بعد میں اس نماز کا اعادہ کرلے۔
در مختار و شامی (163/2،ط:رشیدیہ)میں ہے :
حكماو (من فرائضها)……منها (القيام)فى فرض (لقادر عليه) قوله (لقادر عليه) فلو عجز عنه حقيقة وهو ظاهر او حكما كما لو حصل له به الم شديد او خاف زيادة المرض
در مختار و شامی (133/2،ط:رشیدیہ)میں ہے :
باب شروط الصلوة……….(و) السادس (استقبال القبلة) حقيقة أو حكما كعاجز ، (قوله كعاجز) أي كاستقبال عاجز عنها لمرض أو خوف عدو أو اشتباه، فجهة قدرته أو تحريه قبلة له
البحرالرائق(248/1،ط:رشیدیہ) میں ہے:
وفي الخلاصة وفتاوى قاضي خان وغيرهما الأسير في يد العدو إذا منعه الكافر عن الوضوء والصلاة يتيمم ويصلي بالإيماء ثم يعيد إذا خرج وكذا لو قال لعبده إن توضأت حبستك أو قتلتك، فإنه يصلي بالتيمم ثم يعيد كالمحبوس؛ لأن طهارة التيمم لم تظهر في منع وجوب الإعادة وفي التجنيس رجل أراد أن يتوضأ فمنعه إنسان عن أن يتوضأ بوعيد قيل ينبغي أن يتيمم ويصلي ثم يعيد الصلاة بعد ما زال عنه؛ لأن هذا عذر جاء من قبل العباد فلا يسقط فرض الوضوء عنه اهـ.فعلم منه أن العذر إن كان من قبل الله تعالى لا تجب الإعادة وإن كان من قبل العبد وجبت الإعادة
احسن الفتاوی (88/4،ط:ایچ ایم سعید) میں ہے:
سوال: ریل گاڑی یا بس کے سفر میں نماز کیسے پڑھے؟اگر ڈرائیور بس نہ روکے اور بس سٹاپ یا اسٹیشن تک پہنچنے میں وقت نکل جانے کا خطرہ ہو،اگر کھڑانہ ہو سکتا ہو تو بیٹھ کر نماز ہوجائے گی؟اور قبلہ کی طرف رخ نہ ہوسکے تو کیا کرے؟
جواب:ریل گاڑی اور بس میں کھڑے ہوکر قبلہ رخ نماز پڑھے،گرنے کا خطرہ ہو تو کسی چیز سے ٹیک لگاکر یا یا ہاتھ سے کوئی چیز پکڑ کر کھڑے ہوں……………….اگر قبلہ رخ ہونے کی گنجائش نہ ہو تو دو نشستوں کے درمیان قبلہ رخ کھڑا ہوکر قیام ورکوع کا فرض ادا کرےاور سجدہ کے لئے پچھلی نشست پر کرسی کی طرح بیٹھ جائے……………..اگر کسی وجہ سےقیام یا قبلہ کا فرض کسی طرح بھی ادا نہ ہو سکے تو اس وقت جیسے بھی ممکن ہو نماز پڑھ لے مگر بعد میں ایسی نماز کا اعادہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved