• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

گانے کی طر زپر نعت کا مسئلہ

استفتاء

مفتی سعید ارشد الحسینی صاحب کی نعت ونظم سننا کیسا ہے؟ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ گانے کی طرز پر بناتے  ہیں اور جو آپ نعت سنتے ہیں ہم ا س کا گانا آپ کو یوٹیوب سے نکال کر دکھاتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گانے کی دو قسمیں ہیں:

(۱)موسیقی کے فنی قواعد کا لحاظ رکھے بغیر محض خوش آوازی اور ترنم کے ساتھ سادگی سے کوئی شعر وغیرہ پڑھنا۔

(۲)موسیقی کے فنی قواعد کا لحاظ کرتے ہوئے آواز کو مصنوعی طور پر اس طرح نکالا جائے جیسے آجکل عام طور  پر مغنی (گلوکار) کیا کرتے ہیں ۔ [دیکھئے اسلام اور موسیقی صفحہ 241 از مفتی محمد شفیع صاحبؒ]

جو گانا شرع میں حرام ہے وہ دوسری قسم کا ہے نہ کہ پہلی قسم کا۔ اب کسی کا گانا دوسری قسم میں داخل ہے یا پہلی قسم میں؟ اس کا فیصلہ وہ لوگ کرسکتے ہیں جو موسیقی کے قواعد سے واقف ہوں لہٰذا اگر ایسے لوگ یہ کہتے ہیں کہ مفتی سعید ارشد الحسینی نعت یا نظم موسیقی کے قواعد کا لحاظ کرتے ہوئے پڑھتے ہیں تو ان کی نعت یا نظم  سننا جائز نہیں ورنہ جائز ہے۔ نیز اگر وہ ایسے لوگوں کی نقل اتارتے ہیں تو پھر بھی مشابہت کی وجہ سے جائز نہیں۔

مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو “اسلام اور موسیقی از مفتی شفیع صاحبؒ”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved