- فتوی نمبر: 30-151
- تاریخ: 25 جون 2023
- عنوانات: عبادات
استفتاء
گردن کا مسح ہاتھوں کی پشت سے کرتے ہیں اگر کوئی شخص ہتھیلی سے مسح کر لے تو کیا اس کا وضومکروہ ہو جائے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
گردن کا مسح انگلیوں کی پشت سے کرنے کا حکم اس لئے ہے کہ ہاتھ کے ظاہری حصے سے سر کا مسح کرنے کی وجہ سے اس کی تری مستعمل ہو جاتی ہے ، اب اگر اسی سے گردن کا مسح کریں تو مسح ادا نہیں ہوگا تاہم چونکہ گردن کا مسح مستحباتِ وضو میں سے ہےاس لئے اس کو ترک کرنے کی وجہ سے وضو مکروہ نہ ہو گا البتہ اگر نیا پانی لے لیا جائے تو ہاتھ کے ظاہری حصے سے بھی مسح کیا جا سکتا ہے۔
شامی(1/268) میں ہے:
ومستحبه مسح الرقبة بظهر يديه
قوله (بظهر يديه )لعدم استعمال بلتها
حلبی کبیر(ص25)ميں ہے:
(ویمسح الرقبة بظهور الاصابع الثلاث)المتقدم ذكرها لبقاء البلة علی ظهورها غير مستعملة.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved