• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

گارمنٹس  (مردانہ پینٹ شرٹ)کے کاروبار کرنے کا حکم

استفتاء

گارمنٹس کا کام کرنا شریعت کے لحاظ سے جائز ہے یا نہیں ؟ گارمنٹس سے مطلب مردانہ پینٹ شرٹ ،ٹراؤزر شرٹ ، بچگانہ پینٹ شرٹ وغیرہ ہیں۔

وضاحت مطلوب ہے کہ پینٹ اور ٹراؤزر سے کون سے مراد ہیں ؟

جواب وضاحت: جینز کی پینٹ اور فٹنگ ٹراؤزر مراد ہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس خریدار کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ جینز کی فٹنگ پینٹ یافٹنگ  ٹراؤزر عام لوگوں کے سامنے پہن کر پھرے  گا اس کو بیچنا جائز نہیں،ورنہ جائز ہے لیکن بچنا زیادہ بہتر ہے ،البتہ شرٹ بیچنا جائز ہے۔

توجیہ:جینز کی پینٹ اور فٹنگ ٹراؤزر متمحض للمعصیت نہیں ہیں کیونکہ ان کا بحالت موجودہ جائز استعمال بھی موجود ہے مثلا ان کے اوپر کرتا یا لمبی شرٹ پہننے  کا معمول ہےاس لیے  اس کے بیچنے  کا ضابطہ  یہ ہے کہ جس گاہک کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ اسے معصیت میں استعمال کرے گا  یعنی عام لوگوں کے سامنے پہنے گا اس کو بیچنا ناجائز ہوگا ورنہ جائز۔

کنز الدقائق(390)میں ہے:وكره بيع السلاح من اهل الفتنة وإن لم يدر أنه منهم لا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved