استفتاء
ایک تقریباً پانچ مرلے کی مسجد ہے جو کہ پوری طرح چھپی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گرمی کے موسم میں نمازیوں کو گرمی و حبس کی وجہ سےبہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اب آیا کہ نمازی مسجد کے نیچے والے حصے کو خالی چھوڑ کر اوپر چھت پر نماز ، تراویح وغیرہ پڑھ سکتے ہیں۔ اور یہ کہ معتکف حضرات اوپر چھت پر نماز تراویح ادا کرسکتے ہیں۔ جبکہ سیڑھیاں مسجد سے خارج ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ اصل تو یہ ہے کہ مسجد کے نیچے والے حصہ میں ہی نماز پڑھی جائے تھوڑی بہت گرمی ہوتو اس کو برداشت کرلیا جائے یا پنکھوں کا نظم کر لیا جائے۔ اگر صورت حال واقعتاً لوگوں کی برداشت سے باہر ہو تو چھت پر پڑھ سکتے ہیں۔
2۔ معتکف تراویح کے لیے اوپر جاسکتا ہے چاہے مسجد سے باہر نکلنا پڑھے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved