• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

غیر حاضر طلبہ کا داخلہ منسوخ کرنا اوران کے جدید داخلہ پر فیس وصول کرنا

استفتاء

طلبہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے ایک لائحہ عمل سوچا ہے کہ جن طلبہ کی حاضری 75 فیصد سے کم ہو گی آئندہ سال ان کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا اور دوبارہ  جدید داخلہ 5000 روپے فیس لے کر کیا جائے گا۔ جو طلبہ داخلہ لینا چاہیں ان سے 5000 روپے داخلہ فیس وصول کی جائے گی۔

سوال یہ ہے کہ کیا یہ داخلہ فیس وصول کرنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب مدرسہ والے طلبہ سے کچھ خرچہ اور فیس نہیں لیتے تو داخلہ فیس جرمانہ کے طور پر نہ لیں۔زبانی ترغیب وترہیب سے کام چلائیں ،بچوں کے والدین سے رابطہ رکھیں اور جو طالب علم ناغہ کرے اس کے والدکو فون کرکے وارننگ دیں کہ اب کے بعد بچہ مزید ناغہ کرے گا تو ادارہ اس کا خارجہ کردے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved