- فتوی نمبر: 18-200
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا بہنوئی خالواورپھوپھا سے پردہ ہوتا ہے؟اورگھر والے کہتے ہیں کہ ان سے پردہ مت کرو کیونکہ جب تک بہن ،پھوپھو اورخالہ ان کے نکاح میں ہیں وہ حلال ہیں یعنی ان سے پردہ نہیں ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بہنوئی ،خالواورپھوپھاغیر محرم ہیں لہذا ان سے پردہ کرنا ضروری ہے ،کیونکہ شریعت کی نظر میں غیر محرم سے مراد وہ شخص ہے جس سے زندگی بھر میں کبھی بھی نکاح ہوسکتا ہو ۔بہنوئی ،خالواورپھوپھا سے ہمیشہ کےلیے نکاح حرام نہیں بلکہ وقتی طور پر یعنی جب تک بہن،خالہ اورپھوپھی نکاح یا عدت نکاح میں ہوصرف اس وقت تک نکاح حرام ہے،لہذا یہ غیر محرم ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved