• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کے لیے جعلی طلاقنامہ بنوانا

استفتاء

لندن میں نیشنل ہونے کے لیے مسئلہ در پیش ہے کہ شادی شدہ آدمی کو وہاں پر باقاعدہ شادی کرنے کے لیے پاکستان میں مقیم پہلی بیوی کو کاغذوں میں طلاق دینی پڑے گی، کیونکہ ان کو پتا ہے کہ یہ بندہ شادی شدہ ہے اور وہاں کے قانون کے مطابق ایک وقت میں ایک بیوی رکھ سکتا ہے۔

اب جعلی طلاق نامہ تیار کر کے جعلی شادی کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہاں پر مستقل مقیم ہو سکیں اور وہاں کی شہریت حاصل ہو سکے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ایسا کرنے سے طلاق ہو جائے گی یا نہیں ہو گی؟ اگر طلاق ہو جاتی ہے تو کیا دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جعلی طلاقنامہ شوہر نے خود لکھا ہو یا کسی سے لکھوایا ہو، دونوں صورتوں میں اگر ایک طلاق لکھی ہو گی تو ایک طلاق ہو گی اور اگر تین لکھی ہوں گی تو تین ہو جائیں گی۔ اسی طرح لندن میں جس عورت سے دو گواہوں کے سامنے جعلی نکاح کرے گا وہ نکاح ہو جائے گا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved