استفتاء
دوسرا یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ حنفی عقیدہ رکھنے والا غیر مقلدین یا اہلحدیث کے مدرسے میں تعلیم حاصل کر کے فارغ التحصیل ہو اور وہ پھر بھی حنفی مسلک کے مطابق نماز پڑھاتا ہو آیا اس کے پیچھے بھی نماز ہو تی ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ آج کل کے غیر مقلدین چونکہ سلف کو برا بھلا کہتے ہیں اور مقلدین کو مشرک سمجھتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ مجبوری کے موقع پر آپ پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن وہ بھی تب ہے جب آپ کو اپنے آپ پر اطمینان ہو ان کی طرف مائل ہونے کا خدشہ نہ ہو۔ وگرنہ جائز نہیں۔ جیسے کہ امداد الفتاویٰ میں ہے۔
و ينبغي أن يكون محل كراهة الاقتداء بهم عند وجود غيرهم و إلا فلا كراهة كما لا يخفى. (البحر الرائق : 1 / 611)
2۔ دوسری صورت میں علی الاطلاق یعنی ہر حالت میں نماز پرھنا ٹھیک ہے ۔ جبکہ مذکورہ شخص مسلکاً حنفی ہو۔ وگرنہ اس کا حکم درج بالا والا ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved