• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

غیر مسلم کے ساتھ کھانے پینے کا حکم

استفتاء

عیسائی دوست ہے جو میرے ساتھ ہی میجرہے، ہم شروع سے اکٹھے ہیں ،کھانا پینا ،اٹھنا بیٹھنا سب اکٹھاہے ۔میں کس حد تک اس کے ساتھ مراسم رکھ سکتا ہوں ؟کن کن باتوں کی احتیاط یا خیال رکھنا چاہیے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عیسائی کے ساتھ کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا جائز ہے ،تاہم جہاں مجبوری کی صورت نہ ہو وہ ان باتوں سے بھی احتیاط کی جائے تو اچھی بات ہے ،تاکہ دل سے کفر کی نفرت بالکل ختم نہ ہوجائے ،کیونکہ اصل نفرت کفر سے ہے کافر سے نہیں ،باقی عیسائیوں کی مذہبی چیزوں میں شرکت جائز نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved