- فتوی نمبر: 7-39
- تاریخ: 24 جون 2014
استفتاء
کیا کسی غیر مسلم کو قرآنی آیت بطور وظیفہ وغیرہ پڑھنے کے لیے دی جا سکتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دی جا سکتی ہے۔
توجیہ: اس بارے میں کوئی صریح جزئیہ اردو عربی کتابوں میں تلاش کے باوجود نہیں ملا، البتہ اشباہ کے مندرجہ ذیل جزئیے سے خیال ہوتا ہے کہ جائز ہونا چاہیے۔
قال في الملتقط قال أبو حنيفة أعلم النصراني الفقه و القرآن لعله يهتدي و إن اغتسل و مس المصحف فلا بأس به.(الأشباه و الشامية)
اس میں امام صاحب رحمہ اللہ نے بغیر کسی شرط کے قرآن پاک پڑھانے کی اجازت دی ہے، جب قرآن پاک پڑھایا جائے گا تو وہ پڑھے گا بھی، اور ایسی صورت میں قرآن پاک بطور قرآن ہی ہو گا یعنی وظیفہ یا دعا وغیرہ کے طور پر نہیں ہو گا۔ جب کافر کو قرآن پاک بطور قرآن پڑھنے کی اجازت ہے تو بطور وظیفہ پڑھنے کی بطریق اولیٰ اجازت ہونی چاہیے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved