• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

غیر صاحب نصاب پر عشر واجب ہے

استفتاء

جو مسکین یا غیر صاحب نصاب جو عشر لینے کا مستحق ہے کیا وہ بھی عشر نکالے گا۔ احسن الفتاویٰ نے تولکھاہے کہ اس پر نہیں۔ جواب بحوالہ سے راہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

غیرصاحب نصاب بھی  عشر نکالے گا۔

وإذا أخرجت الأرض العشرية طعاماً وعلی صاحبها دين كثير لم يسقط عنه العشر (وقال تحت هذه العبارة)لأن الدين يعدم غنی المالك بمافي يده وقد بينا أن غنی المالك غير معتبر لإيجاب العشر. (مبسوط3/ 6)

اور احسن الفتاویٰ کے حوالے سے جو بات آپ  نے لکھی ہے وہ ہمیں نہیں ملی البتہ احسن الفتاویٰ(ص:353ج4)میں لکھا ہے کہ غیر صاحب  نصاب بھی عشر نکالے گا۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved