- فتوی نمبر: 13-125
- تاریخ: 05 جنوری 2019
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے ایک اہل علم بزرگ دوست نے اہل تشیع خاندان سے گھر خریدا ۔اس میں اہل تشیع کی علامت ’’کالاعلم‘‘جھنڈا بھی واضح طور پر لگا ہوا تھا ۔انہوں نے وہ گھر اس شرط پر دیا کہ یہ کالاعلم اس گھر پر ہمیشہ کے لیے لگارہے اور آج تک ہمار ے بزرگ دوست نے بھی وہ علم اس طرح لگا رکھا ہے اس حوالے سے کیا کرنا چاہیے؟کیا ایسا کالاجھنڈا لگانا درست ہے ؟کیا ہمارے دوست کو وعدہ نبھانا چاہیے ؟یا اس علم کو اتار دینا چاہیے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ بات پہلے سوچنے کی تھی بہر حال ایسا وعدہ نبھانا ضروری نہیں ۔علم اتاردینا ضروری ہے کیونکہ علم کے لگے رہنے کی صورت میں اہل تشیع کے ساتھ مشابہت ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved