استفتاء
ء
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ گھر پر جمعہ کس طرح ادا کرنا چاہیے کیا طریقہ ہو؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جب تک مسجد میں جمعہ پڑھنے کی اجازت ہو تو گھر میں جمعہ کرانا جائز نہیں لیکن اگرمسجد میں جمعہ پر پابندی ہو تو گھر پر ظہر کی نماز پڑھی جائے اور انفرادی پڑھی جائے تاہم اگر جمعہ پڑھنا ہو تو اس کے لیے یہ اہتمام کیا جائے کہ دروازہ کھلا رکھا جائے ، لوگوں کو آنے سے روکا نہ جائے، اکثر وبیشتر اہل محلہ کو اطلاع بھی ہو کہ یہاں جمعہ ہو رہا ہے، دونوں اذانیں بھی دی جائیں اور ایک آدمی مختصر دوخطبےپڑھ کر جماعت کروائے
© Copyright 2024, All Rights Reserved