• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

گھر میں کئی افراد ہوں تو عورت پردہ کس طرح کرے

استفتاء

زید  (فرضی نام)نے اپنی بیٹی کا نکاح بکر کے بیٹے کیساتھ بعوض 2000 روپے حق مہر کے کیا ۔رخصتی سے قبل زید کا انتقال ہو گیا ۔ بعد میں قبل از رخصتی بکر اور(فرضی نام) کے بیٹوں میں چند باتوں میں اختلاف ہو گیا جو درجہ ذیل ہے(فرضی نام)کے بیٹو ں کا کہنا ہے کہ گھر کا ضروری سامان مثلاً واشنگ مشین ، چھوٹا فریج ، ایئر کولر ، برتن وغیرہ ایک بنیادی ضرورت ہے جو کہ بکر کے ذمہ ہے اس کی وجہ سے ہماری بہن کو بکر کے گھر میں شرعی پردہ میں آسانی رہے گی اور ٹھنڈے پانی یا کپڑے وغیرہ دھونے کیلئے گھر کے مختلف کمروں اور حصوں میں جانے کی ضرورت نہ ہو گی ۔ کیونکہ بکر کے بہت سارے بیٹے ہیں جن سے پردہ ذاتی سامان لئے بغیر ممکن نہیں ۔ اور بکر میں مذکورہ سامان لینے کی استعداد بھی ہے علاوہ ازیں اس قسم کا سامان ہر گھر کی ذاتی ضرورت ہے اور اس کے علاوہ دس تولے سونے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ بکر کا بیٹا عالمِ دین ہے اور اس وقت تخصص کا طالبعلم ہے تو (فرضی نام) مرحوم کے بیٹوں کے دس تولے سونے کا مطالبہ اس لئے ہے کیونکہ بکر کے بیٹے کا کوئی روزگار نہیں ہے ۔ بکر ان تمام قسم کے سامان کے مطالبہ کو شرعاً ممنوع سمجھتا ہے ۔ کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اس سے میرے گھر کا ماحول خراب ہو گا کیونکہ میں نے اس سے قبل ہر بہو کیلئے دو تولے سونا بنایا ہے اور گھر میں ایک اجتماعی واشنگ مشین اور فریج ہے۔سوال طلب امور یہ ہیں کہ

1۔واشنگ مشین فریج وغیرہ کا مطالبہ لڑکے کے والد سے اس زمانے کی ضرورت کے پیش نظر جبکہ بکر بآسانی یہ سامان خرید سکتا ہے شرعی لحاظ سے درست ہے ؟ اور اس میں بکر کی بات معتبر ہے یا کہ زید کے بیٹو ں کی ؟

2۔ مذکورہ مقدار میں سونے کا مطالبہ کیسا ہے کیو نکہ زید کے بیٹو ں کو اس کا خدشہ ہے کہ چونکہ برخوردار بکر اس وقت طالب علم ہے ۔ اور بعد میں بھی دینی خدمت کا ارادہ رکھتا ہے تا کہ یہ سونا بوقت ضرورت اس کے کام آسکے ۔

3۔ شادی کا ضروری سامان لڑکے والوں کے ذمہ ہے یا لڑکی والوں کے ۔جواب دیکر عند اللہ ماجور ہوں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ ایک گھر میں کئی افراد کے رہنے کی صورت میں عورت کیلئے اتنا پردہ بھی کافی ہے کہ ان کے سامنے ایک بڑی چادر سے اچھی طرح سے جسم کو ڈھانپ کر رکھے ۔ اور ان سے بلا ضرارت گفتگو نہ کرے اس وجہ سے زید کے بیٹوں کا بکر سے فریج اور واشنگ مشین کا مطالبہ درست نہیں ۔

2۔ *** کے بیٹوں کا دس تولے سونے کا مطالبہ درست نہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved