• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

گھڑی پہننے کا حکم

استفتاء

ہاتھ کے ساتھ لوہے کی کوئی چیز انگوٹھی وغیرہ پہننا تو گناہ ہے، گھڑی کے بارے میں بتا دیں کیا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

لوہنے کی ایسی چیز ہاتھ میں باندھنا جو مقصود ہو اور زینت اور زیبائش کے لیے ہو وہ جائز نہیں اور گھڑی میں مقصود وقت دیکھنا ہے نہ کہ زیب و زینت۔ اس لیے اس کا باندھنا جائز ہے۔

فتاویٰ محمودیہ (8/213) میں ہے:

’’سوال: اسلام میں چاندی کے علاوہ اور چیزیں حرام ہیں تو گھڑی ہم لوگ استعمال کرتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟ اس میں ہر چیز لوہے کی ہے۔

جواب: گھڑی اگر زیور کے طور پر ہاتھ میں نہ باندھی جائے بلکہ وقت دیکھنے کے لیے ہو جیسا کہ وہ اسی مقصد کے لیے بنائی گئی ہے تو ممنوع نہیں جس طرح لوہے کا خود اور زرہ پہننا اور لگانا ممنوع نہیں کیونکہ وہ زیور نہیں بلکہ ضرورت ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved