- فتوی نمبر: 20-303
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > طہارت > غسل کا بیان > وضوء کا بیان
استفتاء
اگرہم قبلہ کی طرف پیٹھ پھیر کرغسل جنابت کرلیں تو کیا غسل دوبارہ کرنا ہوگا ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں غسل ہوجائیگا لہذا دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
نوٹ:قبلے کی طرف پیٹھ کرنا یا منہ کرنا پیشاب ،پاخانہ کرتے وقت ناجائز ہے ،غسل کرتے وقت ناجائز نہیں۔تاہم بہتر یہ ہے کہ غسل کرتے وقت بھی قبلے کی طرف رخ یا پشت نہ کی جائے۔
درمختار (1/ 608)میں ہے:
(..كره ) تحريما ( استقبال قبلة واستدبارها ل ) لأجل ( بول أو غائط ) فلو للاستنجاء لم يكره
قوله ( لم يكره ) أي تحريما لما في المنية أن تركه أدب ولما مر في الغسل أن من آدابه أن لا يستقبل القبلة لأنه يكون غالبا مع كشف العورة حتى لو كانت مستورة لا بأس به ولقولهم يكره مد الرجلين إلى القبلة في النوم وغيره عمدا وكذا في حال مواقعة أهله
© Copyright 2024, All Rights Reserved