- فتوی نمبر: 16-88
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > طہارت > غسل کا بیان
استفتاء
اگربیوی سے ہمبستری کرنے کےبعد یا رات کو احتلام ہونے کے بعد یا اپنے ہاتھ سے خواہش پوری کرنے کےبعد جب غسل فرض ہوجاتا ہے تو غسل سے پہلے پیشاب کرنا فرض ہے یا پیشاب کرنے سے پہلے غسل کرسکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ تینوں صورتوں میں غسل سے پہلے پیشاب کرنا فرض یا واجب نہیں بلکہ پیشاب سے پہلےبھی غسل کرسکتے ہیں ۔البتہ پیشاب سےپہلے غسل کرنا کی صورت میں اگر غسل کےبعد تھوڑا بہت مادہ منویہ نکل آیا تو غسل دوبارہ کرنے پڑے گابشرطیکہ یہ شخص غسل کرنے سے پہلے نہ سویا ہو اورنہ چالیس قدم چلاہو۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved