- فتوی نمبر: 5-276
- تاریخ: 06 جنوری 2013
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
ایک مسجد میں سترے کی لکڑیاں گرل کی شکل میں بنائی گئی ہیں۔ جس میں تین پائے ہیں اور بیچ میں دائیں سے بائیں اینگلز ہیں۔ یہ اینگلز طولاً و عرضاً تو ہیں لیکن صعوداً و نزولاً زمین سے لگے ہوئے نہیں۔ مزید وضاحت کے لیے درج ذیل نقشہ ملاحظہ ہو:
اب پوچھنا یہ ہے کہ وہ نمازی جو اینگلز کے سامنے کھڑے ہیں کیا ان کی کے لیے اینگلز سترے کا کام دیتے ہیں یا نہیں؟
2۔ دیوار یا چھت سے لٹکا ہوا پردہ جو زمین سے چار انگل اونچا ہو یا دروازہ جو زمین سے دو انگل اونچا ہو کو سترہ بنانا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ مذکورہ صورت میں جو اینگلز دائیں سے بائیں یعنی عرضاً ہیں ان کو سترہ بنانا صحیح نہیں ہے۔
2۔ دیوار یا چھت میں لٹکے ہوئے پردے کو اور اسی طرح وہ دروازے جو زمین سے کچھ بلند ہوں ان کو سترہ بنانا صحیح ہے۔
( و يعرز) ندباً بدائع ( الإمام) و كذا المنفرد ( في الصحراء) و نحوها ( سترة بقدر ذراع) طولاً ( و غلظ أصبع) لتبدو للناظر ( بقربه) دون ثلاثة ذراع ( على) حذاء ( إحد حاجبيه). (شامی: 2/ 484)
و لو ستارة ترتفع … و صورته أن تكون الستارة من ثوب أو نحوه. ( شامی: 2/ 484)
© Copyright 2024, All Rights Reserved