• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

گروی پہ گھر لینا

استفتاء

ہم نے گھر لینا ہے کرائے پر لیکن اس کا کرایہ 10ہزار ہے ہم اتنی رقم اداء نہیں کرسکتے ،ایک کمرہ 7ہزار کا ہے اس کمرے میں ہمارا گزارا نہیں ہوتا ۔ابو جی کہہ رہے ہیں اگر گروی پر لینا جائز ہے تو میں گھر لے دیتا ہوں۔گروی کی صورت یہ ہے کہ اگر ایک سال کیلئے لیں اور 4لاکھ مکان والے کو جمع کروادیں اور مکان والے کو جتنا ہو سکے ایک ہزار یا 5سو یا جتنا ہم سے ہوسکے اتنا کرایہ ہم اس کو دے دیں اور ایک سال کے بعد وہ مکان کا مالک 4لاکھ واپس کردے گا۔تو کیا یہ صورت جائز ہے ؟

یایہ مسئلہ کس طرح ہے اگر سسر4لاکھ دے دیں قرض کے طور پر جس سے وہ یعنی داماد کاروبار کر لیں تو کیا یہ جائز ہے ؟ان کے سسر ان کو 4لاکھ قرضہ دینے کیلئے تیار نہیںہیں ۔گروی اس لیے لیکر دینا ہے کہ وہ پیسے واپس مل جائیں گے ۔اگر اس کو یعنی اپنے داماد کو دیتے تو واپس نہیں ملیں گے ان کا کاروبار برگر لگانے کا ہے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گروی پر مکان لینے کی جو صورت ذکر کی گئی ہے وہ جائز نہیں۔باقی رہا آپ کے سسر کا آپ کو قرضہ دینا نہ دینا یہ آپ کا آپس کا معاملہ ہے ہم اس میں کچھ نہیں کر سکتے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved