• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

گلوبل ٹریڈ سروس میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

استفتاء

گلوبل ٹریڈ سروس میں انویسٹمنٹ کر کے آپ روزانہ اور ماہانہ فائد ہ حاصل کر سکتے ہیں ۔گلوبل ٹریڈ سروس میں پیکج پلان 30 دن پر مشتمل ہے جس میں ہر اتوار چھٹی ہوتی ہے اور26 دن پر افٹ دیا جاتا ہے۔گلوبل ٹریڈ سروس میں کم سے کم انویسٹمنٹ 20 ہزار کی جاتی ہے جس کا روزانہ پرافٹ 100 روپے سے 115 روپے تک ملتا ہے۔ جو ٹوٹل ماہانہ 2,600 سے 3,000 بنتا ہے۔لاکھ کی انویسٹمنٹ پر روزانہ پر افٹ 500 سے 576 تک ملتا ہے۔ جو ٹوٹل ماہانہ 13,000 سے 15,000 تک بنتا ہے۔ 10 لاکھ کی انویسٹمنٹ پر روزانہ پرافٹ 5,000 سے 5,770 ملتا ہے۔ جو ٹو مل ماہانہ 130,000 سے 150,000 تک بنتا ہے۔ایک کروڑ کی انویسٹمنٹ پر روزانہ پر افٹ 65,384 سے 76,923 تک ملتا ہے جو ٹوٹل ماہانہ 1,700,000 سے 2,000,000 تک بنتا ہے۔ گلوبل ٹریڈ سروس میں اگر کوئی ممبر کسی کو ریفر کرتا ہے تو ان کو 3 فیصد سے 7 فیصد فری بونس فورا دیاجائیگا۔اس کے بارے میں کیا فتوی ہے ؟

تنقیح از مجیب:اگر کوئی رقم واپس لینا چاہتا ہے تو 30 دن پورے ہونے سے ایک دن پہلے معلوم کیا جاتا ہے کہ آپ کا پیکج  مکمل ہو چکا ہے اپنی رقم واپس لینا چاہتے ہیں یا صرف منافع لے کر باقی رقم اگلے مہینے کے لیے دوبارہ لگانا چاہتے ہیں۔

20 ہزار انوسٹ کرتے ہیں تو روزانہ منافع 76 سے 88 روپے  اور ماہانہ  2200 سے 2600 ہے۔1 لاکھ دینے پر روزانہ منافع 384 سے 442 اور ماہانہ پروفٹ 11ہزار سے 13 ہزار ہے ۔10 لاکھ دینے پر روزانہ منافع 3846 سے 4423 اور ماہانہ 1لاکھ 10 ہزار سے 1 لاکھ 30 ہزار ہے ۔1کڑوڑ دینے پرروزانہ منافع 50،000 سے  57692 اور ماہانہ منافع 15لاکھ سے 17لاکھ ہے کسی کوRefer کرنے پر ان کو 2.5 فیصد سے 5فیصد فری بونس دیا جاتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کمپنی میں پیسے انویسٹ کر کے نفع کمانا ناجائز ہے۔

توجیہ:اس کمپنی کے بار ے میں جو معلومات مختلف ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق اس کمپنی میں درج ذیل خرابیاں ہیں:

1۔جب ایک شخص کا سرمایہ ہواور دوسرا اس سے کام کرے اور نفع دونوں میں تقسیم ہونا طے ہوتو یہ صورت مضاربت کی کہلاتی ہے جس کے لیے ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ اس رقم سے ہونے والے حقیقی نفع کی تقسیم کسی ایک طے شدہ تناسب سے طے ہو جبکہ مذکورہ ویب سائٹ میں یہ شرط نہیں ہے  مذکورہ ادارہ انویسٹمنٹ پر فکس نفع دیتا ہے  ۔

2۔کسی کو Refer (ریفر) کرنے کی صورت میں ملنے والی اجرت فکس ہونی چاہیے جب کہ یہاں اجرت فکس نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved