• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

گودام میں سے فوت ہونے والے بھائی کے حصے کی تقسیم

استفتاء

گودام و دکان 343 SF تقریباً

مالکان

ملک **ملک **ملک **ملک **
وفات 7.10.11وفات 7.7.21
بیوہ بیٹی بیٹا بیٹابیوہ بیٹی بیٹی بیٹی
چار بھائی /343(sf)

85.75 سکیئر فٹ فی کس

اس جگہ کی پیمائش کے حصے کی تقسیم بتا دیں جبکہ مذکورہ جگہ چار بھائیوں نے مشترکہ پیسوں سے خریدی ہے، جوکہ اپنی ذاتی رقم تھی کیونکہ کاروبار کرتے تھے اپنے پیسوں سے اُس رقم سے یہ جگہ خریدی ہے۔

چاروں بھائیوں نے برابر برابر پیسے ملا کر گودام خریدا تھا۔ چار بھائیوں میں سے  ایک بھائی ملک **پہلے فوت ہوئے تھے اور اب دوسرے بھائی ملک **فوت ہوئے ہیں۔ گودام میں سے صرف ملک **کے حصے کی تقسیم مطلوب ہے۔ اُن کے ورثاء میں بیوی، 3بیٹیاں،2بھائی اور 3بہنیں ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گودام  343سکیئرفِٹ کی ابتدائی تقسیم کے لحاظ سے چار بھائیوں میں سے ہر بھائی کا حصہ 85.75 سکیئر فِٹ بنتا ہے۔ اس کے بعد ملک **کے حصہ میں آنے والے حصے 85.75سکیئرفٹ کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ 85.75سکیئر فٹ کو 504حصوں میں تقسیم کرکے ان  میں سے **کی بیوی کو 63حصے(10.718سکیئرفِٹ)، اس کی تین بیٹیوں میں سے ہر ایک کو 112حصے (19.055سکیئرفٹ)، اس کے  دو بھائیوں (ملک **اور  ملک **) میں سے ہر ایک کو 30 حصے (5.104سکیئرفٹ) اور اس کی تین بہنوں میں سے ہر ایک کو 15حصے (2.552سکیئر فٹ) ملیں گے ۔

 

24×21= 504           ملک ***85.75 (sf)

بیوی3بیٹیاں2بھائی3بہنیں
8/13/2عصبہ
3×2116×215×21
63336105
63112+112+11230+3015+15+15
10.718(sf)19.055(sf) فی کس5.104(sf) فی کس2.552فی کس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved