• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سونے کے بٹن کا استعمال

استفتاء

فتاوی دارالعلوم دیوبند کے اندر سونے کے بٹنوں کا مردوں اور عورتوں کیلئے جواز کا فتوی دیا گیا ہے اور ان بٹنوں سے کونسے بٹن مراد ہیں کیونکہ عرف میں کئی اقسام کے بٹن مستعمل ہیں ۔مثلاً سٹڈ،ڈیمس چین والے ،ٹھپے والے،کاسٹنگ والے،نگوں والے وغیرہ ۔جواب سے مستفید فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فتاوی دارالعلوم دیوبند کے اندر سونے کے جن بٹنوں کا ذکر ہے ان سے مراد کپڑے یا دھاگے کے وہ بٹن ہیں جن پر سونے چاندی کا تار چڑھا ہوا ہو اور وہ کپڑے میں سلے ہوئے ہوں ایسے بٹنوں کا استعمال جائز ہے ۔تفصیل کیلئے ملاحظہ ہو امدادالفتاوی ص۱۳۱ج۴

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved