- فتوی نمبر: 1-135
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
سونے چاندی کے علاوہ Artificial jewellryجیسے لوہے،پیتل اور تانبے کی انگوٹھیاں یا ٹاپس پہن کر نماز ہوتی ہے یا نہیں ؟ اور نماز کے علاوہ انھیں عام طور پر پہن سکتے ہیں یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سونے چاندی کے علاوہ پیتل وغیرہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی پہننا خواہ نماز میں ہو یا نماز سے باہر ہر حال میں ناجائز ہے اور اس سے نماز بھی مکروہ ہو جاتی ہے ۔البتہ انگوٹھی کے علاوہ ٹاپس وغیرہ زیورات سونے چاندی کے علاوہ دوسرے دھاتوں کے بھی جائز ہیں خواہ نماز کے اندر ہوں یا نماز سے باہر۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved