• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

گونگے کے طلاق دینے کا طریقہ

استفتاء

ایک لڑکا جو گونگا بہرا ہے لکھنا پڑھنا نہیں جانتا وہ اپنی بیوی کو کیسے طلاق دے؟ وہ طلاق دینا چاہتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گونگا شخص اگر اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے تو وہ ایسا اشارہ کر دے جس سےد یکھنے والا طلاق دینا سمجھے اور اس اشارہ کے ساتھ زبان سے بھی اس کے مطابق آواز نکالے۔

و يقع طلاق كل زوج إلى قوله أو أخرس بإشارته المعهودة فإنها تكون كعبارة الناطق استحساناً و قال ابن عابدين تحت قوله المعهودة أي المقرونة بتصويت منه لأن العادة منه ذلك فكانت الإشارة بياناً بما أجمله الأخرس.

قال أيضاً: و يقع طلاق الأخرس بالإشارة. ( شامی: 4/ 435) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved